Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ : چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں القاسم کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 135رنزبنائے، راؤ علی شان 24، محمد عرفان خدکہ 23 رنز جبکہ عبدالمنان اور محمد ارسلان نے 21-21 رنز بنائے، چناب کی طرف سے عمر فاروق 2 عبداللہ فرخ امین اللہ اور محمد علی عبداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چناب کلب نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عبداللہ توقیر نے 58 ناٹ آوٴٹ رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے، طیب مختیار 46 حسنین ناظم نے 22 رنز بنائے، محمد ارسلان اور محمد سنان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، دلشاد علی اور محمد آصف ایمپائر جبکہ عامر فریدی سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button