Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں بچوں کی ٹی 10 اور ٹی20 لیگ کرانے کا فیصلہ

ملتان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،2018 میں بھی اسی سلسلہ میں بچوں کی مختلف ٹیموں کے درمیان ٹی 10ٹی 20 ایک روزہ دو روزہ اور تین روزہ لیگ میچز کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کارکردگی دکھا کر آج عرفات منہاس سمیت دیگر ملتان کے کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ملتان کا نام روشن کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد جمیل کامران ڈائریکٹر یوتھ پروگرام نے 2023.24 کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ پروگرام کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اولین سپورٹس کرکٹ کلب ملتان کی منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ماہ نومبر میں اس پروگرام کا آغاز کیا جائے، بچوں کو گراس روٹ لیول پر اس طرح کی سیریز کا ملنا مستقبل میں ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اس مرتبہ مختلف ایج گروپ جس میں انڈر 13، انڈر16 اور انڈر19 شامل ہیں میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی پروگرام کوآرڈینیٹر محمد منظور لطیفی سے سے ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں رابطہ کرکے اپنی رجسڑیشن کرواسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے بعد ان کیٹیگریز میں ٹرائلز کے بعد ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جن کے درمیان لیگ میچز کی بنیاد پر ٹی 10 ٹی 20 چالیس اوورز ایک روزہ دو روزہ اور تین روزہ میچز کی سیریز آپس میں منعقد کرائی جائے گیز جس کے بعد ہر ایج گروپ سے ملتان ٹائیگر، ملتان کولٹس اور ملتان سٹرائکیرز کے نام سے ہر ایج گروپ کا 24 رکنی سکواڈ تشکیل دیا جائے گا، جو کہ دوسرے اضلاع کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلیں گی۔

ان کھلاڑیوں کو قومی سطح کے کوچز ٹریننگ دیں گے جبکہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی منیجمنٹ کمیٹی اور کوچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button