ملتان سٹیڈیم میں چھوٹا پاکستانی اور ماما پاکستانی کی آمد
ایشیا کپ کے پہلے میچ کے موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چھوٹا اور ماما پاکستانی کی امد ہوئی۔
اس موقع چھوٹا پاکستانی کا کہنا تھا کہ وہ فیصل آباد سے اور ماما پاکستان سندھ سے خصوصی طور میچ دیکھنے آئے ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جیت پاکستان کی ہوگی، نیپال کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
2001 میں بنگلہ دیش کی ٹیم آمد پر بھی اسٹیڈیم آیا تھا، ابھی سٹیڈیم اور خوبصورت ہوگیا ہے،
آئی سی سی اور اے سی سی کا شکریہ جس نے ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو دی، بھارت چال بازیوں سے پریز کرے، یو ٹیوب پر بھارتی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے نمبر 1 کا اعزاز چھن جائے گا ، پاکستان اور آسٹریلیا دونوں کے پوائنٹس 117 ہیں، اگر پاکستان ہار بھی گیا تو دوسری پوزیشن پر چلا جائے گا۔اس صورت میں انڈیا کو کچھ بھی نہیں حاصل ہوگا۔
اس موقع پر دونوں نے خیر مقدمی نعرے بازی کی، اور اس طرح کے ایونٹس جاری رکھنے پر زور دیا۔