Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، پیف افسران اور مسیحی برادری ملازمین نے شرکت کی۔

ایم ڈی پیف اور تمام سینئر افسران نے مسیحی برادری کے ملازمین کے ساتھ مل کر کیک کاٹا، ایم ڈی پیف کے احکامات پر مسیحی برادری کے تمام ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس الاؤنس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی پیف نے تمام مسیحی برادری کے ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی، اور کہا کہ کرسمس کا تہوار تمام مسیحی برادری کے لیے خوشیوں بھرا تہوار ہے، اور یہ دن باہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے فروغ کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈی پیف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین نے کرسمس کے موقع پر اتنی شاندار تقریب کے انعقاد پر ایم ڈی پیف کا شکریہ ادا کیا، اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیف ایک خوبصورت ادارہ ہے، جس میں ہمارے ساتھ ہمیشہ مساویانہ سلوک کیا جا تا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button