Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف آفس میں کرسمس کی تقریب

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پیف صدر دفتر میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کرسمس کا تہوار تمام مسیحی برادری کے لیے خوشیوں بھرا تہورا ہے۔

ایم ڈی پیف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی اور تمام سینئر افسران نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔

تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروس) راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس) محمد فاروق اور تمام ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے کہا کہ کرسمس کا تہوار تمام مسیحی برادری کے لیے خوشیوں بھرا تہورا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔

چیئرمین پیف نے مزید کہا کہ کرسمس کا تہوارباہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے فروغ کا دن ہے۔

ایم ڈی پیف کے احکامات پر مسیحی برادری کے ملازمین کو ایڈوانس سیلری اور کرسمس الاؤنس بھی دیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران ایم ڈی پیف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔

تقریب کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام پیف ملازمین نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر ایم ڈی پیف کا شکریہ ادا کیا، اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیف بہت خوبصورت ادارہ ہے ،اور پیف میں تما م ملازمین سے مساویانہ سلوک رکھا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button