Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

100 سال بعد۔۔۔۔۔سیٹیزن پورٹل نے قیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازعہ حل کردیا

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی، وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور زمینی تنازعہ حل سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ ہوگیا ۔

وزیراعظم کے فوری نوٹس نے دس دہائی پرانا زمینی تنازعہ حل کردیا اور شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے بتایا کہ دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا اور محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کرکے ہمارے نام منتقل کردی۔

سابق فیڈرل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شنوائی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا دی کہ ملک وزیراعطم عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا، یہ شکایات جولائی تا دسمبر دو ہزار بیس میں دائر کی گئیں تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا، اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button