Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں "سٹیزن انگیجمنٹ پروجیکٹ‘‘ کی تقریب

ویمن یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے ’’سٹیزن انگیجمنٹ پروجیکٹ‘‘ کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کچہری کیمپس میں ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، سی پی ڈی آئی کی ٹیم اور آفیسر سیدہ مجتبہ بتول نے بھی شرکت کی۔

تقریب کی تھیم ’’پاکستانی خواتین متاثرہ کن شمولیت ‘‘ تھی۔

اس مقابلے میں شعبہ انگریزی کی تین طالبات عائشہ عطا، مناہل عمران اور اقرا یاسین نے حصہ لیا اور ان میں سے عائشہ عطا اور مناہل عمران نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر نے شرکاء اور جیتنے والوں میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، خوشی ہے کہ ایک آرگنائزیشن نے اپنے ایونٹ کےلئے ویمن یونیورسٹی کو چنا، طالبات کو ایسے ایونٹس میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنی پہچان بناسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button