Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسئلہ کشمیر پاکستانی کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے حل نہ ہوسکا : شہری حقوق کونسل

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پورے عروج پر ہے۔ بھارت مظلوم و نہتی کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے تمام حربے آزما چکا ہے لیکن اس کے باوجود وہاں تحریک آزادی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مسلسل کرفیو اور ریاستی دہشتگردی سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو سکا۔

ان خیالات کا اظہار شہری حقوق کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ یکجہتی کشمیر سیمینار سے معظم کامران بابر، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، عرفان الحق حقانی . ملک ذیشان قسور ، علامہ عنایت اللہ رحمانی ، مولانا معاویہ انصاری ، سلیم الرحمن میﺅ ، احسان خان سدوزئی ، جواد امین قریشی ، منور خورشید صدیقی ، افتخار مغل ، یونس غازی ، زاہد بلال قریشی ، ملک محمد یوسف ، سید محمد علی رضوی ، آغا محمد یحیی بھٹی ، ملک عمران یوسف ، وسیم ممتاز ، وقاص فرید قریشی ، فہیم ممتاز ، و دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کی ناکام سفارتی پالیسی کے نتیجہ میں ابھی تک حل نہیں ہو سکا اور نہ ہی حل ہوتا ہوا نظر آتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے اہل اقتدار صحیح معنوں میں اپنی شہہ رگ کی حفاظت کیلئے سنجیدہ ہو جائیں وگرنہ 75 سال اور بھی یہی نمائشی مظاہرے ، یکجہتی کی ریلیاں اور سیمینارز منعقد ہوتے رہیں گے مگر مسئلہ کشمیر جوں کا توں ہی رہیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button