Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز اور ملازمین میں جھگڑے معمول بن گئے

بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈز اور یونیورسٹی ملازم کے درمیان سیکیورٹی چیکنگ کے معاملے پہ تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کا واقع پیش آیا ہے، دونوں فریقین کی طرف سے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ماس کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے کلرک امجد علی دفتر سے چھٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ انجینئرنگ گیٹ کے اوپر سکیورٹی گارڈ غلام حسین بلوچ اور محمد منیر نے انہیں روک لیا اور یونیورسٹی ملازم کے ساتھ بدتمیزی کی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

یونیورسٹی ملازمین کے مطابق سکیورٹی گارڈز سکیورٹی چیکنگ کے نام پر ملازمین اپنے ہی ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش اتے ہیں، اور تعارف کروانے اور موٹر سائیکلوں کے اوپر سٹیکر لگے ہونے کے باوجود چیکنگ کے لیے انہیں ذلیل کیا جاتا ہے ۔

یونیورسٹی ملازمین نے زکریا یونیورسٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کے خلاف کاروائی کی جائے، بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button