Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے کالجز میں منصوبوں پر عملی اقدامات شروع کر دئیے

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ گریجوئیٹ کالج ملتان میں صاف پانی کے پلانٹ اور دیوار اعزاز (وال آف پرائیڈ) کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کالجز کے طلبہ میں گروپ ڈسکشن کے مقابلہ جات اور کلین اینڈ گرین مہم کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا۔

افتتاحی تقریب میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور مختلف کالجز کے پرنسپلز بھی شریک تھے۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر علی سخنور نے کالج میں جاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن الطاف بلوچ نے کہا کہ کالجز میں صاف پانی کی فراہمی، شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، ویب سائٹس کا قیام اور طلبا کے لئے آگاہی ڈیسک کے قیام جیسے اقدامات کے ذریعے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کی زمہ داری کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجز میں حفظان صحت اور صفائی کے اعلی معیار کے حصول کے لئے "کلین اینڈ گرین ہائی جین” مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا کہ بی ایس کلاسز میں گروپ ڈسکشن کا فروغ اور تخلیقی تحریری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے طلبا میں فکری صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کالجز کے سربراہان اور طلباء ان مقابلوں میں بھرپور شمولیت کریں تاکہ ان کے مقاصد پورے ہو سکیں۔

علمدار حسین اسلامیہ کالج کے دورے کے دوران سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے کالج میں دیوار اعزاز کا بھی افتتاح کیا، اس دیوار پر کالج ہذا کے ان طلباء کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں، جنہوں نے مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا ہے، اور کئی موقعوں پر کالج کے مستحق طلباء کی مالی معاونت اور کالج سے تعاون بھی کرتے رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button