Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دو روزہ ایشئین ایلوپیتھی سوسائٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب

زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی اور پاکستان ایلوپیتھی سوسائٹی کے اشتراک سے ہونے والی دو روزہ ایشئین ایلوپیتھی سوسائٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے کہاکہ زراعت اور انڈسٹری کے اشتراک, ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ کو بڑھانے پر زور دیا۔

انہو ں نے کہاکہ ہمارے ایگری گریجویٹس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کا مستقبل روشن ہے اور یہ زراعت میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر تحقیق کرکے ملک کو خوشحال کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ اس کانفرنس کا انعقاد اس ضمن میں علم و تحقیق کے حوالے سے ایک عظیم پیش رفت ہے۔

مزید برآں وائس چانسلر نے پاکستان ایلوپیتھی سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین اور ایگرانومی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شکیل کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کا سراہا۔

بانی ایلوپیتھی سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہد عطاء چیمہ نے بھی سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بات کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی کو اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد کو سراہا، انہوں نے سال نو کے لیے سوسائٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔

ساؤتھ پنجاب ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر کرار نے ایلو پیتھی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور سیکرٹری ایگری کلچر کی ہدایات پر پچھلے تین سال سے کپاس کی فصل پر یہ تحقیق کررہے ہیں اور اس کے خاطر خواہ رزلٹ مل رہے ہیں۔

چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی پروفیسر ڈ اکٹر شکیل احمد نے ملک بھر سے آئے ہوئے تمام محقیقین اور اس کانفرنس کی فنڈنگ ایجنسی جس میں خاص طور پر ایوائل گروپ ، سن کرا پ ، رچ ورڈز سیڈ، سن وے ، سوات ایگرو ، یعقوب گروپ ،سراج ایگرو سروسز ، ایجپٹ گرو پلانٹ ، الفا سیڈ ، پاکستان ایگریکلچرل سائنٹسٹس فورم ، ایورسٹ ، ارحہ پریس کا شکریہ ادا کیا، جن کی وجہ سے کانفرنس کا انعقاد کامیاب ہوا- پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہاکہ زراعت میں ہمارے اخراجات بڑھ چکے ہیں ہمیں ایلوپیتھی کو استعمال میں لاکر اخراجات کو کم کرسکتے ہیں۔

پاکستان ایلوپیتھی سوسائٹی کے صدر اور کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر مبشرحسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایلوپیتھی ایک ماحول دوست تحقیق ہے .پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین نے الیلوپیتھی کو انڈسٹری کے ساتھ لنک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر خاور جبران نے کہاکہ ہمیں ریسورس منیجمنٹ کی طرف جانا ہوگا.ڈاکٹر محمد فاروق نے آخر میں دو روزہ کانفرنس کی سفارشات پیش کیں کہ ایلوپیتھی کو صحیح معنوں میں استعمال کرکے زراعت میں انقلاب لاسکتے ہیں۔

کانفرنس کے ا ختتام میں تمام آرگنائزر، محقیقین اور انڈسٹریل پارٹنرز میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں، کانفرنس میں پی ایچ ڈی ،ایم فل اور بی ایس کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button