Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تحصیل لیول پر کلبوں کا سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق کا دوسرا مرحلہ شروع

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تحصیل لیول پر مختلف کھیلوں کے کلبوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ الحاق کرنے کا سلسلہ دوسرے مرحلہ میں داخل ہوگیا ۔

اس سلسلہ میں عدنان نعیم تحصیل سپورٹس آفیسر شجاعباد جلال پور پیر والہ نے کرکٹ تیکوانڈو اور فٹبال کے رجسٹرڈ ہونے والے تین کلبوں کو رجسڑیشن سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فیاض جٹالہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد تھے ۔

عدنان نعیم نے بتایا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے، اس سلسلہ میں تحصیل لیول پر کلبوں کو رجسڑیشن دی جارہی ہے تاکہ ان کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

ڈاکٹر فیاض جٹالہ اسسٹنٹ کمشنر شجاعباد نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے سے وہ ٹیلنٹ ابھر کے سامنے نہیں آ سکتا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا تحصیل لیول پر کلبوں کو رجسٹرڈ کرنا قابل تحسین اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اس طرح کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بیشتر مواقع میسر آئیں گے اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے خطہ کا نام روشن کرینگے۔

آخر میں تینوں کلبوں کے صدور سیکرٹری کو رجسڑیشن سرٹیفکٹ دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button