Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکالرشپ طلباء کا حق، نوجوان ہی ملک کو ترقی دے سکتے ہیں : مریم صفدر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سکالرشپ طلبا کا حق ہے ، نوجوان ہی ملک کو ترقی دے سکتے ہیں، کسی کے بہکاوے میں مت آئیں ، لیپ ٹاپ سکیم لیکر آرہی ہوں وہ زکریا یونیورسٹی میں ہونہار سکالرشپ سکیم کے تیسری تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات معاشی طور پر بھی با اختیار ہوں، بہت سارے ٹریننگ پروگرام شروع کیے ہیں، جس میں بہت مثبت رجحان ہے، طالبات کو 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ ملےگا تاکہ آپ اسٹارٹ اپس شروع کرسکیں سکالرشپ کےلئے میرا شکریہ اداکرنے کی ضرورت نہیں، 100فیصد میرٹ پر طلبہ کو اسکالرشپس ملی ہیں، یہ اسکالرشپس جو دی جارہی ہیں یہ میرا پیسہ نہیں، آپ کا پیسہ ہے، جن گھروں کی سالانہ انکم 3 لاکھ سے کم ہےان کیلئے تعلیمی اخراجات اٹھانا آسان نہیں، تمام 30 ہزار کی 30 ہزار اسکالرشپ میرٹ پر دی گئی ہیں، اس سال 30 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،کوشش ہےکہ 50 ہزار اسکالرشپ دی جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو آپ کو کہے آگ لگادو، بسیں جلادو، بم پھینک دو،گولیاں چلادو، اس بہکاوے میں کبھی نہ آنا، کسی کا ایندھن نہ بننا، اگر یہ بات اچھی ہوتی تو کسی کے بچے معافی مانگ کر باہر نہ آتے، سیاسی فلسفہ رکھنا کوئی بری بات نہیں، لیکن لوگوں کی عزت کرنا، انہی اقدار کے ساتھ معاشرے اور ملک کی پہچان ہوتی ہے، مجھے نہیں پتا کہ قومی اخلاقیات کس جانب جارہی ہے؟ پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ ذمے داریوں کے ساتھ چلیں گے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے ہونہار سکالرشپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگلے سال سے مزید 20 ہزار ہونہار سکالرشپ بڑھایا جائے گا، نوجوانوں کے لئے نئے بزنس اور سٹارٹ اپس لے لیے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دئے جائیں گے، طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ ای بائیکس دیں گے پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ سٹیشن قائم کریں گے۔

نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں اس لئے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، چین میں کمسن بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ کر حیرت ہوئی، اپنے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبٹک اور دیگر جدید آئی ٹی لے علوم سکھائیں گے۔

جوانوں کےلئے بہت سے مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں طلبہ کے لئے ایگریکلچر، انوائرمنٹ اور دیگر پیڈز انٹرن شپس شروع کیں ہیں، بچوں کو لون دیں گے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں، کاروبار کریں۔

ٹرانسپورٹ کلچر کو ای وہیکل کی طرف منتقل کر رہے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں، کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی، بچیوں کو ساٹھ فیصد ہونہار سکالرشپ ملنا بے حد خوشی کی بات ہے۔

ایڈمیشن لینا بچوں کا کام، فیس ادا کرنا میری زمہ داری ہے، بہت جلد بچوں کے لیے لیپ ٹاپ بھی لا رہی ہوں، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آ چکی ہے۔

نوجوانوں کو انکی خواہش کے مطابق انٹر نیشنل سکالرشپ بھی دیں گے، اس لئے سکون سے پڑھو فیس میری زمہ داری ہے سکالرشپ 100 فیصد میرٹ پر دیے، کسی سے نہیں پوچھا کہ اسکا کس جماعت سے تعلق ہے کیونکہ ماں کے لیے سارے بچے برابر ہوتے ہیں، ایک بچہ اچھی یونیورسٹی میں پڑھے اور دوسرا فیس نہ ہونے سے نہ پڑھ سکے، ہونہار سکالرشپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے بچوں کو کیوں نہیں دیے۔

بچے فخر سے سر اٹھا کر سکالرشپ لیں، یہ انکا حق ہے، بطور ماں جانتی ہوں کہ سکالرشپ ملنے پر والدین کتنے خوش ہوتے ہیں –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button