Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اتحادی وفاقی حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور

اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں اس حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button