Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای ڈی حکام کی غفلت نے کالج اساتذۃ کا مستقبل داؤ پر لگادیا

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی غفلت نے کالج اساتذہ کا مستقبل تاریک کردیا،ترقی کے احکامات نہ آئے، ریٹائرمنٹ کے مراسلے آنے لگے۔

تفصیل کے مطابق بتایاگیا ہے کہ کالجز اساتذہ کی پوسٹنگ آرڈر کی سمری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے آگے نہ بھیجی جاسکی، محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انیس گریڈ سے بیس گریڈ میں ترقی پانے والے اساتذہ کے دو پہلے پرونشل سلیکشن بورڈ ہونے کے باوجود پوسٹنگ آرڈر نہ ہوسکے۔

ایسوسی پروفیسر میل اور فیمیل ، 92 میل اور 111 فیمیل کا پرونشل سلیکشن بورڈ 29 اکتوبر کو ہوا، اور منٹس پانچ دسمبر کو جاری ہوئے، اس میں اساتذہ زیادہ تر ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، لیکن ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکی پوسٹنگ کی سمری ابھی تک نہیں بھیجی، اور سمری بھیجنے کے بعد چیف سیکریٹری اور پھر چیف منسٹر کے پاس منظوری کے لئے جائے گی ۔

نوائے اساتذہ کے صدر پروفیسر ندیم اشرفی اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر آمنہ منٹو ،پروفیسر سید حمّاد الرحمٰن،پروفیسر فوزیہ محسن،پروفیسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو مایوسی سے نکالا جائے جن اساتذہ کی بورڈ میٹنگ ہو چکی، اور وہ ریٹائیرڈ ہو چکے انکی پینشن پوسٹنگ آرڈر کے بغیر شروع نہیں ہو سکتی لہٰذا سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ان اساتذہ پوسٹنگ آرڈر کی سمری فی الفور چیف منسٹر کو بھیجی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button