Breaking NewsEducationتازہ ترین
تین سو تین مرد اسسٹنٹ پروفیسرز گریڈ انیس میں ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے
16نومبر 2023 کو پی ایس بی ٹو کی میٹنگ ہوئی، جس میں مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر ایک تا 964 تک ڈیفر ہونے والے اور 965 تا 1349 تک کے فریش کیسز پیش ہوئے، ان میں سے 303 اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی۔
منٹس تیار ہو کر اور ممبران کے دستخط ہونے کے بعد چیف منسٹر پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے جو منظورِ ہو کر واپس سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن موصول ہو چکے ہیں، جس کے بعد کیس سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو بھجوایا گیا ہے جو پرموٹ ہونے والوں کی پوسٹنگ پرپوزل تیار کروا کر ایک مرتبہ پھر منظوری حاصل کرے گا، جن کی منظوری کے بعد پوسٹنگ آرڈرز جاری ہوں گے۔