سرکاری کالجز کے اساتذہ کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ آن لائن ہوگی
پرموشن لنکڈ ٹریننگ کروانے کے لیے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر احسن مختار کریں گے، سیکرٹری کے فرائض رابعہ صدیق انجام دیں گی۔
دیگر آٹھ اراکین میں ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ ندیم اصغر، ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن و کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر زاہد میاں ،خواتین کالج مرغزار کالونی لاہور ،کوئین میری کالج برائے خواتین لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر سدرہ عامر ، اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر سید اظہر حسین ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سائیکالوجی ڈاکٹر سید محسن رضا بخاری ،گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری ڈاکٹر عنصر پرویز ممبران ہونگے۔
کمیٹی کا اجلاس چار اپریل 2024 کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے دفتر میں بارہ بجے ہوگا، جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس میٹنگ میں پرموشن ٹرینگ کے لیے ٹاپک، ۔مڈیول اور آؤٹ لائن کو آخری شکل دی جائے گی اور ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔