Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کرکٹرز کی بہتری کےلئے پلان لیکر آئے ہیں : ارسلان خان

ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارسلان خان نے کہا ہے کہ کرکٹرز کی بہتری کےلئے پلان لیکر آئے ہیں، پاکستان میں کلب کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کلب کے کھلاڑی کو جب تک سہولیات میسر نہیں آئیں گی کلب کرکٹ فروغ نہیں پاسکے گی، ہر کھلاڑی کو یہ امید ہوتی ہے کہ وہ بہترین کھیل پیش کرے گا اور پاکستان ٹیم میں جگہ بنالے گا لیکن سارے ایسے کامیاب نہیں ہوتے، ہمارا مشن ہے کہ گراس روٹ لیول پر ہی کھلاڑی کو وہ سہولیات حاصل ہوں جن سے وہ اپنا شوق احسن طریقے سے پورا کرسکے اوہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ، خزانچی جاوید اقبال، نائب صدر شیخ محمد ارشاد اور جوائنٹ سیکرٹری منظور لطیفی، سابق فرسٹ کلاس کرکٹ ایمپائر محمد جمیل کامران، سابق سیکرٹری ملتان ڈسٹرکٹ سہیل اختر خان بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملتان میں جاری پی سی بی انٹر کلب میں جو کلب گروپ ٹاپ کریں گے، ان کو دس ہزار اور جو کلب دوسرے نمبر پر آتے ہوئے اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنائیں گے، ان کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا جائے گا، اسی طرح اگلے راؤنڈ کی ونر کواٹر فائنل کی ٹیمیں سیمی فائنل کی ٹیموں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو اور انفرادی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو بھی پرکشش انعامات دیے جائیں گے تاکہ ان میں مزید محنت اور لگن سے کھیلنے کا جذبہ بیدار ہو۔

ہمارا پلان ہے کہ ٹیلنٹیڈ کھلاڑی کے لیے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی، اس سلسلہ میں فزیکل ٹرینر ماہر کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو کہ کھلاڑی کی کھیل کے ساتھ ساتھ ڈائٹ پلان بھی مرتب کرینگے تاکہ کھلاڑیوں کو فٹنس کے مسائل سے دو چار نہ ہونا پڑے، پر امید ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملتان کی کرکٹ کے فروغ اور مقام کے لیے بہتر کارکردگی سر انجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button