Breaking NewsEducationتازہ ترین
کمشنر بہاولپور کی تعلیمی بورڈ آمد اور اجلاس کی صدارت
کمشنر بہاولپور و چیئرمین بورڈ نادر چٹھہ نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور کا دورہ کیا۔ سیکرٹری بورڈ محمد شہباز طاہر کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم ، صدر و جنرل سیکرٹری ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن را نا نوید اختر ذوالفقار علی چدھڑ اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں کمشنر بہاولپور / چیئر مین بورڈ نے اجلاس کی صدارت کی اور بورڈ کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے امور کو مزید بہتر طریقے سے چلانے کے لئے کوشاں رہیں اور طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔
امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں، میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔