Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمشنر ملتان سی ای او ایجوکیشن ملتان کے دفتر پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سی او ایجوکیشن ملتان آفس کی انسپکشن کیلئے دورہ کیا۔

کمشنر عامر خٹک 9 بجے سی او ایجوکیشن آفس پہنچ گئے، اور افسران، سٹاف کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کو دفتری امور کی پابندی کا حکم دیا تھا۔ سرکاری امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کروں گا بصورت دیگر مثال بنادوں گا۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے رویہ بہتر بنا کر مسائل حل کئے جائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے دفتر کی ناقص صفائی و حالت زار پر افسران کی سرزنش کی اور غیر حاضر عملے کی جواب طلبی کے احکامات دے دیے۔

بعد ازاں سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے کمشنر ملتان سے ملاقات کی، اور ان کو بتایا کہ صبح کے اوقات میں تمام عملہ سکولوں کے دورے پر ہوتا ہے ایس او پیز کے تحت سکول کھلنے کے ایک گھنٹے اندر اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو چیک کرنا ضروری ہوتا ہے ، اس لئے تمام افسر فیلڈ میں موجود تھے، جس پر کمشنر نے ان کی کارکردگی کو سراہا، اور باقی عملے کو دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button