Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کمشنر ملتان زیر تعمیر سکواش کورٹ پہنچ گئے

ملتان میں سکواش کا بہت ٹیلنٹ ہے۔جس کے لیے بننے والا سکواش کورٹ ملتان کی عوام کے لیے تحفہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان انجینئیر عامر خٹک کمشنر ملتان نے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں نئے تعمیر ہونے والے سکواش کورٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکواش کورٹ بلاک کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ، تزین و آرائش کا کام آخری مراحل میں یے۔

کمشنر ملتان انجینئیر عامر خٹک نے سکواش کورٹ میں ہونے والی تعمیر اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب ملتان سے بھی سکواش کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے شہر کا نام روشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button