Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کمشنر ملتان سکواش چیمپئن شپ علی حیدر نے جیت لی

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام پہلی کمشنر ملتان سکواش چیمپئن شپ 2023 علی حیدر نے جیت لی، دوسری پوزیشن علی غازی جبکہ تیسری پوزیشن محمد رضا نے حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق دی سٹیٹ آف آرٹ ملتان سکواش ارینا میں دو دن جاری رہنے والی کمشنر ملتان چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں علی حیدر نے محمد رضا اور علی غازی نے محمد زاہد کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ، جبکہ محمد رضا نے تیسری پوزیشن کے لیے محمد زاہد کو باآسانی ہرادیا۔

سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن قسمت کی دیوی نے علی حیدر کا ساتھ دیا ، اور وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے، علی غازی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے بتایا کہ سکواش کورٹ کی تعمیر سے ملتان کے کھلاڑیوں کو کھیل کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا۔

اریج فرید صدر سکواش ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن نے کہا کہ پاکستان نے اس کھیل میں بہت نام کمایا ہے۔
جہانگیر خان جان شیر خان۔قمر زمان خان جیسے لیجنڈری سکواش کے پلیئرز نے عالمی سطح پر ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔امید ہے کہ ملتان سے بھی جلد ہی اس کھیل میں کھلاڑی ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

سابق صدر نصرت علی صدیقی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کو اور چیف آرگنائزر امجد علی صدیقی کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہاں پر سکواش کے کھلاڑیوں کو تربیت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

نظامت کے فرائض نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان نے سر انجام دیے۔

آخر میں پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں اور کیش پرائز جبکہ آفیشلز اور منتظمین میں اعزازی سوئوینئر دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button