Breaking NewsSportsتازہ ترین
کمشنر ملتان سکواش چیمپئن شپ کا آغاز آج سےہوگا

ملتان میں سکواش کے ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایت پر دی سٹیٹ آف دہ آرٹ سکواش کورٹ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں پہلی کمشنر ملتان سکواش چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔
فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق اس ایونٹ کی میزبانی ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر عمر جہانگیر کریں گے، جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئیر عامر خٹک مہمان خصوصی ہونگے۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی سربراہی میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جبکہ امجد علی صدیقی اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر ہونگے۔