Breaking NewsEducationتازہ ترین
غریبوں کے بچے پڑھیں گے پرائیویٹ سکولوں میں، سروے شروع
کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کا ایک اور بڑا اقدام غریب اور مستحق افراد کے بچوں کو ان کے گھروں کے قریبی پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دلوانے کے لئے محکمہ تعلیم ملتان نے سروے شروع کر دیا۔
اس سلسلہ میں سی ای او ایجوکیشن ملتان کی جانب سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کمشنر ملتان مریم خان کے ویژن کے مطابق ملتان ضلع میں غریب اور مستحق افراد کے بچوں کو ان کے گھروں کے قریبی پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دلوانے کے لئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں غریب اور مستحق افراد کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی اور ان کے بچوں کو نجی اور اچھے سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
دریں اثنا کمشنر ملتان کے کے حکم پر ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے فلٹریشن پلانٹ کو بھی مرمت کروا کر فعال کر دیا گیا ہے۔