Breaking NewsEducationتازہ ترین
کامن ویلتھ سکالرشپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب
ایچ ای سی نےلندن کامن ویلتھ سکالرشپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب کر لیں، درخواستیں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے طلب کی گئیں۔
تفصیل کے مطابق کامن ویلتھ سکالرشپ کولندن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس ذریعے فنڈ کیا جاتاہے، سکالرشپس کا مقصد ضرورت مند ہونہار نوجوانوں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا یے۔
30ہزارسکالرشپس میں ماسٹرز کیلئے 26 پروگرامز اور پی ایچ ڈی کیلئے 30پروگرامز دستیاب ہیں، کامن ویلتھ سکالرشپ تقریباً 521469 ماہانہ وظیفہ فراہم کرتا ہے۔
یا د رہے ایچ ای سی کامن ویلتھ ماسٹرز و پی ایچ ڈی کیلئے درخواست کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، درخواستیں ایچ ای سی اور کامن ویلتھ دونوں پورٹلز پر جمع کرانی ہوں گی۔