زرعی یونیورسٹی میں آئین، جمہوریت اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر ویبینار
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آئین جمہوریت اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر ویبینار سے سابق نگران وزیر اعلی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتدال پسندی جمہوری قدر ہے، اور انتہا پسندی اس کی ضد ہے۔
معاشرے میں حقوق اور ذمہ داریاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔جہاں حقوق ہوتے ہیں وہیں ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔
جمہوریت میں دی گئی آزادی آئینی فریم ورک کے اندر رہ کر ہوتی ہیں۔جمہوریت آئینی طاقت کے ساتھ جمہوری اقدار اور کلچر سے پروان چڑھتی ہے۔
مزید کہا کہ جمہوری کلچر کا پہلا عمل بردباری ہے۔
اختلاف رائے کو برداشت کرنا ہوگا،دوسرے کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، کسی بھی معاشرے میں تنوع اس کی طاقت ہوتا ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے(مذہبی سماجی)اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کریں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے صدارتی کلمات میں کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں سماجی،مذہبی اور بردباری کو نصاب کا حصہ بناکر طلباء و طالبات میں ذہنی و سعت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔یونیورسٹی کے طلبا و طالبات مثبت ذہنیت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ معاشرتی تبدیلیوں کا پہلا مرحلہ ذہنی و نفسیاتی تبدیلی ہے۔نوجوانوں کو علمی گفتگو اور مکالمہ کو رواج دینا ہوگا۔
چیف ایگزیکٹو ساہی عباس رشید نے سماجی و مذہبی اور بردباری کے کورس کو چلانے پر زرعی یونیورسٹی ملتان انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر محمد عارف،ڈاکٹر مدیحہ گوہر،ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے فزیکل اور آن لائن موجود تھی۔