ملتان بورڈ ایمپلائز سپورٹس : کنٹرولر سائیڈ نے سیکرٹری الیون کو شکست دے دی
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام جاری ملتان بورڈ ایمپلائز سپورٹس کے سلسلے میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں کنٹرولر سائیڈ نے سیکرٹری سائیڈ کو سنسنی خیز میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، چھ اوورز کے میچ میں فیصلہ آخری اوور میں ہو سکا، جس میں کنٹرولر سائیڈ نے سیکرٹری سائیڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
میچ کی خاص بات سیکرٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی نے بھی میچ میں حصہ لیا اور ایک چھکا کی مدد سے 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےز عیش علی 11 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، میچ کی پہلی گیند پر چھکا لگانے والے حافظ عبد القدوس میچ کی دوسری ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کنٹرولر سائیڈ کی کامیابی میں جواد کی 13 اور اویس کی 12 رنز کی اننگز کام آگئی، دونوں بیٹر نے ایک ایک چھکا لگایا۔
امپائرنگ کے فرائض محمد طارق اور قیصر رضا نے انجام دیئے، آفیشل سکورر نعیم اللّٰہ خان تھے ۔
دریں اثناء چیئرمین آل پنجاب ایمپلائز نثار ملک کے مطابق آج 11 جون کو ملتان بورڈ ایمپلائز کا آخری ایونٹ ایتھلیٹکس ہو گا۔