Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی : نیب کی زیر نگرانی کرپشن سے آگاہی بارے تقریبات جاری

ویمن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام اور نیب کی زیر نگرانی کرپشن سے آگاہی بارے تقریبات جاری ہیں۔

گزشتہ روز مباحثہ کا مقابلہ ہوا ، جس میں یونیورسٹی کی طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔

نیب کی ہدایت کے مطابق بحث کا موضوع "کرپشن اس سے آگاہی اور بچاؤ کے طریقے” تھا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہدہ رسول نے کہا کہ کرپشن سے آگاہی بارے ہفتہ منانے کافیصلہ طالبات کو یہ احساس دلانا ہے کہ اس ملک کی ترقی شفافیت میں رکھی ہے، کرپشن نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اس جس کو روکنا بہت ضروری ہے۔
ہمیں اپنے آس پاس بھی نظر رکھنا ہوگی ایسے رویوں کو مسترد کرنا ہوگا جن سے کرپشن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہو۔

بعد ازں مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دئے گئے ۔

مقابلے میں ججز کے فرائض نے ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر شاہدہ رسول، لیکچرر صبیحہ عبدالقدوس نے سرانجادئے۔

اس موقع پر طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button