Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کپاس کی بہتر پیداوار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے: محمد علی شاہ

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم فصل پر بھرپور توجہ دی جائے اور ملکی ایکسپورٹ کو بھی بڑھایا جائے ۔

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ایگرانومی میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کاٹن ریسرچ سینٹر اور پاکستان ایلوپیتھی سوسائٹی اور پیراگون ایگرو کیمیکل کے تعاون سے کپاس کی نگہداشت اور اضافے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین بہترین پیداوار کے لئے فارمر تک پیغام پہنچائیں تاکہ براہ راست فارمر کو فائدہ ہو ۔

سیمینار سے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ ہمیں موسمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کاشت کرنی ہوگی اور وژن 2050 کے مطابق اگر غفلت برتی گئی تو پھر ہم مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکیں گے اور 47 فیصد کم فصل ہو گی ۔

سیمنار سے پروفیسر ڈاکٹر زاہد چیمہ، ڈاکٹر محمد طارق ، ڈاکٹر احسان اصغر ، ڈاکٹر مبشر حسین ، ڈاکٹر جاوید لغاری ، ڈاکٹر ناظم حسین لابر و دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا ۔

سیمینار میں ڈاکٹر عذرا ، ڈاکٹر محمد نعیم سمیت سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button