Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی ایم فل ٹرانس جینڈر علیشاہ شیرازی کی وائس چانسلر سے ملاقات

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پاکستان کی پہلی ایم فل ٹرانس جینڈر علیشاہ شیرازی نے وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ایجوکیشن سے سال 2017 میں ایم فل کرنے والی ٹرانس جینڈر علیشاہ شیرازی نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی، اور مزید تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک بھر میں وہ پہلا خواجہ سر ہے جس نے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ اور اب وہ بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہے۔

وائس چانسلر نے علیشاہ شیرازی کی اس خواہش کو سراہا، اور یونیورسٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علیشاہ شیرازی نے دوران تعلیم اور بعدازاں عملی زندگی اپنی یادوں کا بھی اس موقع پر ذکر کیا۔

یاد رہے کہ علیشاہ شیرازی ملتان کے ایک سرکاری ادارے میں ملازمت بھی کرتی ہیں۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button