Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

عدالت عالیہ نے زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے بڑا حکم سنا دیا

عدالت عالیہ نے زکریا یونیورسٹی کے 23ملازمین کی ترقی روکنے کے احکامات معطل کردیے ، زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے 7 اپریل کو 23 کلاس فور ملازمین جن کو ترقی دے کر جونیئر کلرک بنایا گیا تھا کے احکامات ختم کرتے ہوئے ان کی تنزلی کردی تھی، جس پرا نہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔

جس پر عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار نے اپنے ثبوتوں سے ثابت کیا ہے کہ ان کا موقف درست ہے، یہ معاملہ سینڈیکیٹ کو حل کرنا تھا کہ مگر انتظامیہ نے ازخود کارروائی کرلی، اس لئے ان کی تنزی کے احکامات کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے، اور ہدایت کی جاتی ہے کہ معاملہ کو سینڈیکیٹ میں پیش کیا جائے، اور درخواست گزاروں کو سینڈیکیٹ میں اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت بھی دی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button