Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عدالت عالیہ کا بڑا حکم جاری، ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے خلاف درخواست پہلی پیشی پر خارج

عدالت عالیہ نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر اور ایڈمنسٹریشن کے خلاف دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دےکر پہلی ہی پیشی پر خارج کردی، اور قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کی اپیل حقائق کے منافی ہے، یونیورسٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ماریہ شمس خاکوانی اور ڈاکٹر سعدیہ ارشاد نے اپنے وکیل محمد علی صدیقی کی توسط سے عدالت عالیہ ملتان میں رٹ دائر کی کہ درخواست گزار ڈاکٹر قمر رباب شعبہ میتھ کی چیئرپرسن ہیں، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد شعبہ آئی ایم ایس میں پروفیسر جبکہ ڈاکٹر ماریہ شمس خاکوانی اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔
اس سے قبل بطور رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں، مگر ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے، پرو وائس چانسلر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پہلے ناپسندیدگی کا مراسلہ جاری کیا گیا ،پھر ان سے ایڈیشنل چارج واپس لے لیا گیا ، اور ان کو وضاحت طلبی کا نوٹس دیاگیا۔

سینڈیکیٹ میں ان کے خلاف وائس چانسلر سے بدتمیزی دھمکیاں دینے کا کیس لیجایا گیا ، اور ان کے خلاف فیصلہ کیاگیا، قوانین میں ردوبدل کیاگیا جو سراسر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، سینڈیکیٹ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے ، اس لئے سینڈیکیٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کو روکا جائے، اور ان کو اپنے عہدوں پر بحال کیا جائے۔

جس پر عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کے لئے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے، اور کیس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ یونیورسٹی نے خلاف قانون ابھی تک کوئی سیریس ایکشن نہیں لیا ہے، ناپسندیدگی کا نوٹس، رجسٹرار شپ سے ہٹانا اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ قانونی تقاضوں کو سامنے رکھ کر دیاگیا ہے، اس میں کوئی بدنیتی نہیں پائی گئی ہے، اس سطح پر عدالت یونیورسٹی کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتی جب کہ کوئی بھی ریکارڈ یا مراسلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا موجود نہ ہو، اس لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہے، اور داخل دفتر کی جاتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button