Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار کی غیر قانونی تعیناتی، عدالت عالیہ نے ویمن یونیورسٹی حکام کو آج طلب کرلیا

مسز طاہرہ اختر نے اپنے وکیل شیخ جمشید حیات کی توسط سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اپنی قریبی پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب اور سعدیہ ارشاد کو رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کیا، اور غیر قانونی طور پر دو سال سے زائد عہدے پر برقرار رکھا، جبکہ کل وقتی رجسٹرار کےلئے کامیاب ہونے والی پیٹشنر طاہرہ اختر کی تعیناتی رکوایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ: ویمن یونیورسٹی کے سیاہ اور کرپشن زدہ دور کا خاتمہ، ملازمین نے وائٹ پیپر جاری کردیا

حکومتی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو چھ سے زائد ایڈیشنل چارج نہیں دیا جاسکتا، ان افسروں نے اپنی غیر قانونی تعیناتی کے دوران خود کو پروفیسر بھی ترقی دلوائی، 2022 میں سابق وائس چانسلر نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا تھا کہ وہ تین ماہ میں مستقل رجسٹرار تعینات کردیں گی، مگر اب ڈیڑھ سال گزر گیا ہے، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور رجسٹرار کے گرد گھیرا تنگ، عدالت عالیہ نے سینڈیکیٹ سے جواب مانگ لیا

جس پر عدالت نے رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اور ڈاکٹر ماریہ شمس خاکوانی کی مدت تعیناتی میں توسیع کو روکتے ہوئے آج 11اگست کو یونیورسٹی حکام کو طلب کرلیا، اور چانسلر سے بھی جواب طلب کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button