Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

یہ دستاویزی فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، جوکہ 1300 کلومیٹر کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسے اکثر دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button