Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : سی پی او خرم شہزاد کا سکواڈ کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

سی پی او خرم شہزاد کا سکواڈ کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ کے ساتھ انکلوثر کا بھی معائنہ کیا ۔

دریں اثناپاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے سے شروع ہونیوالے دوسرے میچ کے موقع پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈی سی طاہر وٹو کی ہدایت پر علی الصبح 3 بجے صفائی آپریشن کا آغاز کیا ۔

شہر سے ملتان کرکٹ اسٹیدیم جانیوالا روٹ چمکا دیا گیا ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور گاڑیوں کی پارکنگ کے تمام مقامات پر بھی صفائی انتظامات مکمل پورے روٹ پر واٹر باوزر کے ذریعے پانی کا چھڑکار کردیا گیا ۔

خوبصورتی کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالی شاہراہ کے دونوں کناروں پر لائم لائننگ بھی کردی گئ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینذز، نشستوں کی صفائی بھی مکمل کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تمام ایام میں صفائی کے یہ ایس او پیز برقرار رہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم سی کے افسران کی جانب سے صفائی کی بھرپور مانیٹرنگ جاری شہر کے تمام فلائی اوورز کی مکینیکل سوئپرز سے صفائی کردی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button