Breaking NewsSportsتازہ ترین
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا ملتان اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی اقدمات کا جائزہ لیا
پاکستان سپر لیگ کا نوان ایڈیشن اپنی آب و تاب کے ساتھ جارہی ہے، اسٹیڈیم میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملتان اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
اس موقع پر انہوں نے "ڈی رپورٹرز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ایونٹ کے کامیاب کرنے کےلئے پرعزم ہیں، اسٹیڈیم میں داخلے کےلئے بہت سموتھ سسٹم بنایا گیا ہے، شایقین کرکٹ، اپنی فیملی کے ہمراہ بنا کسی مشکل کے اسٹیڈیم میں آکر میچ انجوائے کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان ملتان اسٹیڈیم میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرکے اس ایونٹ کو مزید کامیابی سے ہمکنار کریں۔