Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ملتان محکمہ سوئی گیس نے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے ریجنل منیجر سید حسین ظفر کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، گزشتہ دو دونوں کے دوران کئی گیس چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ویلیم اقبال مسیح سوئی گیس کے مین لائن سے بائی پاس لگا کر گیس چوری کررہا تھا جس کے خلا ف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
اس طرح گجر نگر بدلہ سنت میں قاسم قریشی اور محمد صفدر مین لائن سے بائی پاس لگا کر دو گھروں میں ڈائرکٹ گیس چوری کر رہے تھے۔

موقع پر چوری کا سامان قبضہ میں لیکر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست برائے اندراج مقدمہ گیس چوری جمع کرا دیا ہے۔

اس طرح گھریلو میٹرز کو کمرشل استعمال کرنے پر 4 عدد گیس کنکشنز منقطع کر دیئے ہیں۔

اس سلسلے میں ریجنل مینیجر سید حسین ظفر نے ٹاسک فورس کے سینئر ایسوسی ایٹ انجینئر یعقوب خان کو گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس طرح گیس چوری کے خلاف یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button