Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی دھماکے سے گونج اٹھی

گزشتہ روز تین بجے کے قریب یونیورسٹی بینکس کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔
جس پر سیکورٹی کی دوڑیں لگ گئیں ، موقع پر پہنچ کر پتا چلا کہ ایک کیفے کی سڑھیوں پر کسی نے کریکر بم بلوچ طلبا کی پوسٹر میں رکھ کر چلا دیا ، جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا،جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔
طلبا وطالبات موقع سے بھاگنے لگے ، سیکورٹی حکام کے مطابق دو طلباء تھے جن کو تلا ش کیا جارہا ہے جنہوں نے یہ دھماکہ کیا تھا ۔
دریں اثنا سیکورٹی حکام نے اس حوالے پولیس میں مقدمے کے اندراج کےلئے درخواست دے دی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ خوف وہراس پھیلانے والے ملزموں کو گرفتار کیا جائے ۔