Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ” کرافٹنگ آپ کا کیرئیر : دی آرٹ آف سی وی ایکسی لینس” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف کیرئیر کونسلنگ اینڈ ایلو منائی افیئرز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی خطاب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر صدف محمود نے کیریئر کونسلنگ میں سی وی لکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، میزبان اور سی سی اینڈ اے اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاطمہ ظفر بیگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فریحہ سہیل ، ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عرفان (ریسورس پرسن) نے موثر سی وی کی تیاری بارے بتایا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان اپنی طالبات کو ان کے مستقبل کے کیریئر کی کوششوں کے لیے ضروری علم اور ہنر سے با اختیار بنا رہی ہے، ان کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کاہنر بھی دے رہی ہے اس سیمینار کاانعقاد یہ ثبوت ہے کہ یونیورسٹی اپنی طالبات کے مستقبل اور کیرئیر کے بارے میں سنجیدہ اور متفکر ہیں۔

سی وی کی تیاری اہم مرحلہ ہے جو طالبہ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتی ہے، کیرئیر کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ نے وقت کے تقاضے کے مطابق سیمینار کا انعقاد کیا جو خوش آئند ہے، امید ہے مستقبل میں یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

بعدازاں سیمینار کے شرکا اور مقررین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان اور دیگر فیکلٹی ارکان بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button