جنوبی پنجاب میں کرکٹ کی مقبولیت کو چار چاند لگانے کے مترادف قرار

سدرن پنجاب کرکٹ کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے ایشیاء کپ کرکٹ کے افتتاحی میچ کے ملتان میں انعقاد کو جنوبی پنجاب میں کرکٹ کی مقبولیت کو چار چاند لگانے کے مترادف قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس پی سی اے)کے دور میں دنیا کے دلکش ترین ملتان سٹیڈیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا، اور پی ایس ایل 8 کی افتتاحی میچ سمیت پانچ میچز کی میزبانی کا فیصلہ بھی ایس پی سی اے کے دور میں ہی کیا گیا تھا، اور ایشیاء کپ 2023 کے افتتاحی میچ کا کامیابی سے انعقاد اس بات کا مبینہ ثبوت کے کہ ملتان بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کا گڑھ بن چکا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپئن ٹرافی 2025ء جس کا میزبان پاکستان ہے، اس میگا ایونٹ کے ایک سے زائد میچز کی میزبانی ملتان کو ملے گی۔
انہوں نے ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ کے انعقاد میں پی سی بی اور ملتان انتظامیہ کی انتھک محنت کو بھی سراہا۔