Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی میں کرکٹ میچ کا انعقاد
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انٹر اور بی ایس پروگرام کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔
انٹرکی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 143رنز بنائے، سانول 20 شازل 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
جواب میں بی ایس پروگرام 136رنزبناسکی، ارسلان ، احمد فراز نے 30،30 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔
علی احمد اور شازل نے دو ، دو اور سانول نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ضیا احمد ڈوگر، آفتاب خاکوانی، ڈاکٹر ریحان اور ڈائریکٹر سپورٹس ظفر شیروانی بھی موجود تھے ۔