Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کرکٹ میں ‘ٹیلنٹ کی تلاش’

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر 13.انڈر 16اور انڈر 19 کے ٹرائلز ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں منعقد ہوئے، جس میں کھلاڑیوں کی۔بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

ٹرائلز کے مہمان خصوصی فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے ان کے ہمراہ نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر، محمد جمیل کامران چیف آرگنائزر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، منظور لطیفی کوارڈینیٹر، سلیکشن کمیٹی کے مخدوم مظفر عالم۔ساجد رشید تھے۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد بچوں کو آغاز سے ہی بہترین ماحول میں کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ملک کا مستقبل روشن رہے۔ اس پروگرام میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروائے جائیں گے، اور کوالیفائیڈ کوچز ان کی تربیت کریں گے۔

مہمان خصوصی فاروق لطیف نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہوئے اہل کھلاڑیوں کو بہتر ماحول میں تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں، اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کھلاڑیوں کی۔ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جن کے درمیان کرکٹ کے مقابلے کروائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button