Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہائی لاس فیڈرز پر سی ٹی میٹرز لگانے کا فیصلہ

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہائی لاس فیڈرز پر سی ٹی میٹرز لگائے گئے ہیں جبکہ زیادہ بجلی استعمال کرنے والے کمرشل کنکشنوں پر بھی جدید چیک میٹرز لگائے گئے ہیں، جدید میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

ملتان سرکل کے زیر انتظام سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں 3529بجلی چور پکڑے گئے، انہیں 68لاکھ 50ہزار یونٹس چوری کرنے پر 29کروڑ 44لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 19کروڑ 69لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔

3494بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں ان میں 3494بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا، بجلی چوری میں ملوث 3191صارفین کو پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں گرفتار کروایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں کو ملتان شہر اور ضلع بھرمیں خراب اور جلنے والے ڈیفیکٹو میٹرز کی چیکنگ کرنیکا ٹاسک دیاگیاہے ۔

ٹیمیں موقع پر نصب ڈیفیکٹو کوڈ والے میٹرز چیک کرکے رپورٹس تیار کررہی ہیں ۔ گزشتہ روز ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن اکرام سیال، ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن عمران سرانی، ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن غلام مصطفی مجاہد،ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن شیخ ندیم کوثر، ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن عارف سیال اور ایس ڈی او پیراں غائب سب ڈویژن محمد اختر کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں ڈیفیکٹو میٹرز اور ان پر استعمال ہونیوالا لوڈ کی مکمل چیکنگ کی اور رپورٹس تیار کرکے ڈویژنل اور سرکل آفس بھجوائی گئیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button