Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سکولوں آج یوم ثقافت منایا جائے گا

طلباء و اساتذہ کو روایتی لباس پہن کرآنے کی ہدایت ،
پنجاب بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں آج کلچرل ڈے منایا جائے گا ، سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات روایتی لباس پہن کر آئیں گے۔
طلباء و طالبات کلچرل ڈے کے موقع پر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
جاری مراسلے کے مطابق سکول کے اوقات کار میں تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دن کی مناسبت سے سرگرمیاں بھی کی جائیں گی، جن کی رپورٹ اور تصاویر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ان سرگرمیوں کو ڈویژنل سطح پر مانیٹر کیا جائے گا، اور رپورٹ دو بجے دوپہر تک ارسال کرنا ضروری ہوگا۔