Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں کلچرل فوڈ میلے کا انعقاد

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بی بی اے اور انگریزی میں کلچرل اینڈ فوڈ میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلباء میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت اور علاقائی کھانوں کے حوالے اگاہی فراہم کرنا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، انہوں نے شعبہ بی بی اے کے چئیرمن پروفیسر آفتاب خاکوانی اور طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٫٫ سیکھو رزق حلال کی خاطر” کے تحت یونیورسٹی کے طلباء میں دروان تعلیم رزق حلال کمانے کا شوق موجود ہے، اور مستقبل میں ان کے لئے روزگار کے زرائع میں آسانی پیدا ہو گی ۔

شعبہ انگریزی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عدنان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ انگریزی کے تیسرے سمسٹر کے طلباء کی جانب سے منعقدہ کلچرل اینڈ فوڈ میلہ میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستانی ثقافت کے رنگ اور روایتی کھانوں کے بارے شوق و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی دل چسپی و سر پرستی کی وجہ سے یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کا انعقاد بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جس سے طلباء میں اگے بڑھنے کا رحجان پیدا ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button