زکریا یونیورسٹی میں سائبر بائیو سیکورٹی ورکشاپ کا انعقاد
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ اورک میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز کے اشتراک سے سائبر بائیو سیکورٹی کی دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
ورکشاپ میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز و تمغہ امتیاز) ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق ،پروفیسر ڈاکٹر محمد ہدایت رسول، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ، محمد فاروق ، ڈاکٹر محسن خورشید ، فرمان خالد ، ضیاء اشرف ، عبدالواحد اور احمد علی خان نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ڈیٹا کی اہمیت اور اس سے متعلق خطرات میں اضافے کے سبب اس کی حفاظت کے لیے حیاتیاتی سائنسدانوں کو آئی ٹی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگاز اور مزید سائبر بائیو سیکورٹی ماہرین پیدا کرنے ہوں گے۔
ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں شرکاء کو ریسرچ اور تشخیصی لیبارٹریز اور ہسپتالوں میں موجود حساس ڈیٹا اور آلات کی حفاظت کے طریقہ پر اہم معلومات دی گئی ہیں۔