Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں سائبر کرائم بارے سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سائبر کرائم کے موضوع پر سیمینار کا انعقادکیا گیا، جس میں طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے سائبر کرائم لاز ایکسپرٹ محمد ارسلان خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے موبائل فون اور انٹر نیٹ سے جڑے تمام ممکنہ جرائم،ان کے تدارک اور بچاؤ کے طریقہ کار پر سیر حاصل گفتگو کی۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنے خطاب میں طلباءوطالبات کے سوشل میڈیا تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک واٹس ایپ اور انسٹاگرام وغیرہ کے استعمال میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیرز مقصود رضوی اور قمر محی الدین نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button