Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں دو کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر مکمل

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جس کی افتتاحی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں ۔

افتتاحی تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کے پراجیکٹ ’’بلڈنگ ویمن یونیورسٹی ‘‘ کے تحت اس ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر کی گئی ہے، اس پراجیکٹ میں دو ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جانے تھے جس میں ایک کی تعمیر مکمل ہوگئی جس پر دو کروڑ 70لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر متی تل کیمپس میں تعمیر کیا جائے گا۔

ڈے کیئر سنٹر کی بلڈنگ 7ہزار سکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے، جس میں تین بڑے ہال بنائے گئے جن کے ساتھ تین کچن ، تین ٹوائلٹ بلاکس تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ ڈے کیئر میں بچوں کے لئے سافٹ ٹوائز کا بھی بندوبست کیاگیا ہے، اس سنٹر کی تعمیر سے یونیورسٹی کی اساتذہ اور ملازمین کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ڈے کیئر جیسی سہولت مہیا کرنے کا مقصد ورکنگ ویمن کو ڈیوٹی کے فرائض دل جمعی سے سر انجام دینے کا موقع فراہم کرنا ہے سنٹر سے خواتین اساتذہ اور ملازمین کو بچوں کی دیکھ بھال میں سہولت ملے گی، ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر خواتین ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پایہ تکمیل تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون کے ساتھ مستقبل میں بھی خواتین ملازمین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے رہیں گے،انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ کی ڈے کیئر منصوبے میں دلچسپی کو سراہا جس سے منصوبے کی فوری تکمیل میں مدد ملی، انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے، لہذا ڈے کیئر سینٹر کو بھی ملازمین کی تجویز کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کی تعمیراتی کام منظور اینڈ کمپنی نے مکمل کیا ہے، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، خزانچی ریحان قادر اور تمام شعبہ جات کی چیئرپرسنز بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button