Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شمس آباد کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر نے سکول میں سکیورٹی، پارکنگ صفائی اور معیار تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیا، اور اساتذہ کرام و عملے کی حاضری بھی چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں فرنیچر اور دیگر سہولتوں کی انسپکشن کرتے ہوئے طلبہ سے ملاقات بھی کی، اور سوالات کئے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا تعلیم کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے اس مقصد کے لئے صوبے بھر کی طرح ملتان کے اسکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تمام پرائمری اور ہائی سکولوں میں نئے کلاس روم آئی ٹی لیبارٹریز اور چار دیواری کی تکمیل بھی حکومت پنجاب کی ترجیح میں شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید معیار تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کرام کی ٹریننگ بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button