Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ڈیبیٹنگ کلب زرعی یونیورسیٹی ملتان نے یوم پاکستان کو جوش و خروش اور ملی جذبے سے منانے کے لیے دو لسانی بین الشعبہ جاتی مباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا۔

نوجوان مقررین نے اپنے جوش و جزبے سے بھرپور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل سے نمٹنے کیلئے قوم کو ویسے ہی جزبے اور لگن کی ضرورت ہے جیسے برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھائی تھی۔تاریخ گواہ ہے کہ قوم نے 23 مارچ 1940 کو پاکستان بنانے کا عزم کیا اور صرف سات سال کی قلیل مدت میں ایک نیا ملک بنا کر دکھایا۔ آج ہمیں اسی جزبے کے ساتھ اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے ساتھ ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

اردو مباحثے میں عائشہ لطیف، محمد تحسین اور مزمل پاشا اور انگلش کیٹگری میں ایمن شبیر ،علیشہ ریاض اور ثقلین قادر بہترین مقررین قرار پاۓ۔

منصفین کے فرائض فیضان زیدی، کنزہ نزیر، مزلفہ ایاز اور شاہین جمیل نے سر انجام دیے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر عمر اکرم اور ڈاکٹر مدیحہ نے جیتنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button